لندن(نیوزڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ٹریفک کے شور میں رہنا زندگی کے دورانیے میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔برطانوی ماہرین کی تحقیق میں یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ مسلسل ٹریفک کے شور میں رہنے سے دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹریفک کے شور میں زیادہ وقت گزارنے والوں کو بلڈ پریشر اور نیند میں کمی سمیت دیگر کئی خطرناک مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔