اسلام آباد(نیوزڈیسک )ہر انسان خواہ وہ کسی بھی عمر کا ہو یا کسی بھی پیشے سے تعلق رکھتا ہو۔ وہ ایک صحتمند اور تندرست زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ تندرستی ہزار نعمت ہے، کی کہاوت بہت پرانی ہے جو کہ ایک حقیقت ہے۔ تو صرف چند آسان چیزوں پر عمل کرکے آپ ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی کا آغاز کرسکتے ہیں۔
صبح جلدی جاگیں
دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ جلدی جاگتےہیں ان کا پورا ون چاق و چوبند جاتا ہے بمقابلہ اس انسان کے جو دیر سے جاگتا ہے۔ یہ ایک ایسی بہترین عادت ہے جو آپ کی زندگی میں آسانیاں لے کر آ سکتی ہے۔
روزانہ ورزش کریں
کچھ لوگوں کے لیے یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے یا اس کام کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ اگر آپ پہلے اصول صبح جلدی اٹھنے پر عمل کریں گے تو آپ کے لیے روزانہ ورزش کے لیے وقت نکالنا آسان ہوجائے گا۔ ورزش کے لیے بہت سے طریقے ہیں چند ایک بیان کررہی ہوں آپ کو جو آسان لگیں آپ اس پر عمل کر سکتے ہیں۔
چلنا یا ٹہلنا
آپ اگر کچھ اور نہیں کر سکتے تو صبح کی سیر کے لیے ضرور جائیے۔ یہ ناصرف آپ کو چاق و چابند کریں گی بلکہ آپ کی صحت پر خوشگوار اثر ڈالیں گی۔ جو لوگ جسمانی محنت سے کتراتے ہیں ان کے لیے یہ بہت آسان طریقہ ہے۔
یوگا
یوگا ایک ایسی ورزش ہے جو آپ کے جسم اور دماغ دونوں کو سکون دیتی ھے۔ اس کے علاوہ وہ عورتیں جو باہر نہیں جاسکتی وہ اسے ویڈیو ٹیوٹوریل کے ذریعے گہر بیٹھے آسانی سے کر سکتی ہے۔
جمنازیم
یہ صرف ان لوگوں کے لیے نہیں ہے جن کا وزن بڑھا ہوا ہو۔ جمنازیم جا کے آپ کو ایک گائیڈ کی مدد سے ورزش کرنے کے طریقے پتہ چلیں گے۔ دوسری ورزش کے مقابلے میں یہ ایک مہنگا طریقہ ہے مگر اس کا اثر بھی دوسری ورزشوں کے مقابلے میں زیاہ تیزی سے ہوتا ہے۔
اچھی عادتیں اپنائیے
کبھی کبھار آپ کی کچھ عادتیں آپ کی صحت پر اثر ڈالتی ہے۔ مثال کے طور پر ویڈیو گیم کھیلنا یا بھت زیادہ ٹی وی دیکھنے کی عادت وغیرہ ۔ ۔
یہ ناصرف آپ کی صحت پر برے اثر ڈالتی ہے بلکہ وقت کا بھی ضیاع ہے۔ اگر آپ اسے صرف ٹائم پاس کے لیے استعمال کرتے ہیں تو دہسری چند ایسی عادتیں ہے جس پر عمل کر کے آپ ناصرف اپنی صحت پر خوشگوار اثر ڈال سکتے ہیں بلکہ اپنے وقت کا بہترین مصرف بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ان میں سے چند ایک کتابیں پڑھنا، تفریح کے لیے باہر جانا، اسپورٹس جیسے بیٹ منٹن، کرکٹ وغیرہ کھیلنا ہے۔
اپنی خوراک کا خیال کیجیے
اکثر لوگوں کو یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا کھارھے ہیں۔ ہمارے یہاں زیادہ تر مرچ مصالحے والے اور زیادہ تیل والے کھانے کھائے جاتےہیں۔ اور ہر کسی کے لیے ممکن نہیں کہ ان کھانوں کو چھوڑ کر بلکل الگ یا کوئی پھیکی چیز بنا کر کھائیں۔ تو اس کے چند طریقے یہاں بتائے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے اپنی خوراک کو آپ اپنی صحت کے لیے خطرہ نہیں فائدہ بنائیں گے۔
پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنے روزمرہ کے کھانوں میں توازن رکھیں۔ یعنی کہ گوشت، سبزی۔ دالیں ، پھل ور گندم اس طرح کی ہر چیز کو اپنی روزمرہ کی غذا میں تھوڑا تھوڑا شامل کر کے لیجیے. جس سے آپ کی مکمل غذائی ضرورت پوری ہوسکیں۔
اپنے عام روزمرہ کے کھانوں سے مرچ مصالحے اور تیل کی مقدار کو کم کریں۔ صرف اتنا رکھیں جتنی ضرورت ہو۔
روزانہ دودھ پینے کی عادت ڈالیں۔
اپنے عام کھانے کے ساتھ سلا د اور رائتہ لینے کی عادت ڈالیں یہ آپ کے کھانے کو مکمل غذائیت دیں گی اور مزید ذائیقہ بخشے گی۔
صفائی کا خیال کریں
صحتمندی کے لیے آپ کا اور اور آپ کے آس پاس کے ماحول کا صاف ستھرا ہونا بہت ضروری ہے اس لیے اپنے گھر کو صاف رکھیں اور روزانہ غسل کی عادت ڈالیں۔
دھوپ لیجیے۔
گرمیاں ہو یا سردیاں زیادہ نہیں مگر کم از کم دس منٹ سے آدھے گھنٹے تک دھوپ لیں۔ یہ آپ کو وٹامن ڈی دیتی ھے اور سائینسدانوں کا کہنا ہے کہ دھوپ لینے والوں پر بوڑھاپا دیر سے آتا ہے۔ ہاں یہ دھوپ صبح کی ہو تو بہتر ہے۔
یہ سب بلکل اسان طریقے ہیں جسے آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرکے اپنی زندگی آسان اور صحت مند بناسکتے ہیں۔