اسلام آباد(نیوزڈیسک )یوں تو نیند کی گولیوں کے بہت سے نقصانات سامنے آتے رہتے ہیں، مگر اب تو ماہرین نے اسے کینسر جیسے مہلک مرض کا سبب بھی قرار دے دیا ہے۔ جی ہاں ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں نیند کی گولیاں استعمال کرنے والے لاکھوں افراد کینسر اور ٹیومر جیسی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیںتحقیق کے مطابق مستقل بنیادوں پر خواب آور گولیوں کا استعمال صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے، اس سے جسم میں مخلتف اقسام کے انفیکشن پیدا ہوسکتے ہیں، جو کینسر سیلز کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اسٹڈی کے دوران نیند کی گولیاں استعمال کرنے والے30 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لینے پر انکشاف ہوا کہ اس سے پھیپھڑوں، منہ، ناک اور سانس کی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو خواب آور ادویات کا استعمال زیادہ مقدار اور طویل عرصے تک کرتے ہیں، ان میں بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی زیادہ ہوتے ہیں، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو ہفتے میں کم از کم 2 بار نیند کی گولیاں کھاتے ہیں۔