کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی صدارت میں نگلیریا اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں اس سال ڈینگی اور نگلیریاسے 6ہلاکتیں ہوچکی ہیں، گزشتہ سال ڈینگی سے 17اور نگلیریاسے 9ہلاکتیں ہوئی تھیں، وزیراعلیٰ سندھ نے واٹربورڈ کو پانی میں کلورین کی مقدار درست کرنے کی ہدایت کی۔