امریکہ (نیوز ڈیسک)امریکا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں جس کی وجہ بڑی مردوں کا ایسی بیماریوں کا شکار ہونا ہے جو موت کا باعث بنتی ہیں۔امریکی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق مرد جب ادھیڑ عمر یا بڑھاپے کو پہنچتے ہیں تو دل کی بیماریوں جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہوجاتے ہیں جب کہ خواتین ان کے مقابلے میں ان بیماریوں کا کم شکار ہوتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کا انکشاف 20 ویں صدی کے اغاز پر ہوا جب پہلی بار اس مسئلے پر تحقیق کی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ جو لوگ 1870 اور 1935 کے درمیان پیدا ہوئے ان میں 40 سال سے زائد عمر کو پہنچنے کے بعد خواتین نے مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پائی۔ محققین کے مطابق خواتین میں جان لیوا بیماریوں سے موت کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جب کہ 40 سال کی عمر کے مرد و خواتین میں دل کی بیماریوں سے موت کا یہ فرق اس بات کو واضح کرتا ہے کہ دونوں میں دل کی بیماری کی علامات اور رسک مختلف ہوتا ہے۔ تحقیق کے اہم رکن اور یونیورسٹی کے شعبہ نیورو بائیو لوجی کے پروفیسر کہنا ہے کہ گہرے مشاہدات سے یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ مرد و خواتین میں جینٹکس اور بائیولجیکل کمزوریاں اور ذہنی صحت بھی دل کی بیماریوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ غذا اور ورزش بھی مختلف ممالک کے لوگوں میں اموات کی شرح پر اثر انداز ہوتی ہے۔