ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج کے لئے آنے والے تمام مقامی اور غیر ملکی عازمین کے لئے گردن توڑ بخار کا حفاظتی ٹیکہ لگوانا لازمی ہے، حاجیوں کو انفلو ئنرا سے بچاﺅ کا ٹیکہ لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان خالد المرغلانی کے مطابق دنیا بھر میں سفارتی مشنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حج ویزے جاری کرنے سے پہلے متعددی بیماریوں کی روک تھام کے لئے سعودی ضوابط کی پابندی کریں اور صرف ایسے درخواست گزاروں کو ہی ویزے جاری کریں جو حفاظتی ٹیکے لگوانے کا سرٹیفکیٹ مہیا کریں-انہوں نے بتایا ہے کہ عازمین حج کے لئے سعودی عرب پہنچنے سے کم ازکم دس دن پہلے حفاظتی ٹیکے لگوانا ضروری ہے۔ پاکستان سے اس سال حج کے لئے ا?نے والوں کے لئے گردن توڑ بخار اور پولیو، انفلوئینزا کی ویکسین پر خصوصی توجہ دی جار ہی ہے۔ سعودی عرب میں 14 داخلی راستوں پر خصوصی ٹیمیں بیماریوں سے متاثرہ افراد کو چیک کرینگی۔