منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مسلسل ٹریفک کے شورمیں رہنے سے دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی ریسرچ ماہرین نے پتہ چلایا ہے کہ مسلسل ٹریفک کے شور میں زندگی گزارنے سے دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس مقصد سے سائنسدانوں نے لندن میں 2003 سے 2010 تک روڈ ٹریفک کے شور اور ایسے دل کے مریضوں کے اعداد و شمار جمع کیے جو پرشور آبادیوں سے آکر اسپتالوں میں داخل ہوئے تھے۔ایسے مریضوں میں موت سے ہمکنار ہونے کا تناسب دوسروں کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ تھا۔ یہ تناسب 25 سے 74 سال تک کی عمر کے مریضوں میں پانچ فیصد جب کہ 75 سال سے بڑی عمر کے مریضوں میں 9 فیصد تھا۔یہ اسٹڈی یورپین ہارٹ جرنل میں شایع ہوئی ہے جس میں عمر، جنس، سماجی اقتصادی عناصر، لسانی حیثیت، سگریٹ نوشی اور فضائی آلودگی کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ پرشور محلوں اور پڑوسوں کے شور کا موازنہ ہم کسی پرہجوم ریسٹورینٹ سے کرسکتے ہیں تاہم کئی برسوں تک مسلسل ایسے شور و غل میں زندگی گزارنا موت کو قریب تر کردیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…