منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

’عالمی ادارۂ صحت ہنگامی حالات سے نمٹنے کا اہل نہیں‘

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)ایبولا پر سامنے آنے والی ایک آزاد اور نئی رپورٹ کے سربراہ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) عالمی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ’صلاحیت اور ماحول ‘ نہیں رکھتا۔ڈیم باربرا سٹاکنگ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت جنوبی افریقہ میں پھیلنے والی مہلک بیماری ایبولا سے نمٹنے میں ناکام رہا جس سے 11,000 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ڈیم باربراکے مطابق عالمی ادارۂ صحت میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی ادارۂ صحت میں تبدیلیوں کے لیے سفارشات مرتب کریں گے۔دوسری جانب برطانوی امدادی ادارے اوکسفیم کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ صرف عالمی ادارۂ صحت کو اس ناکامی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہنا ہے کہ پوری انسانی ہمدردی کے نظام میں دوراندیشی کا فقدان ہے۔عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے تفویض کردہ مکمل رپورٹ آج بعد میں شائع کی جائے گی۔خیال رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے تسلیم کیا ہے کہ وہ سنہ 2013 میں پھیلنے والے مہلک بیماری ایبولا سے نمٹنے میں سست رہی۔عالمی ادارۂ صحت نے اگست سنہ 2014 میں عوامی ہنگامی ایمرجنسی پر بین الاقوامی تشویش ظاہر کی تھی تاہم اس وقت تک 1,000 سے زائد افراد ایبولا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے تھے۔
(بشکریہ (بی بی سی



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…