لندن(نیوزڈیسک)چاکلیٹ کھانے والوں کے لئے اچھی خبرہے کہ چاکلیٹ کھانے سے دل صحت مند رہتا ہے۔لندن کی یونیورسٹی آف ایبرڈین کی تحقیق کےمطابق جو لوگ ہر روز چاکلیٹ کھاتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں اور فالج کا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ان افراد میں سوزش، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے امراض بھی کم پائےجاتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ ان افرادکو چاکلیٹ کھانے کا مشورہ نہیں دے سکتے جن کا وزن زیادہ ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں