جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سگریٹ نوشی خواتین کومردوں سے دورکردیتی ہے

datetime 6  جولائی  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک)پہلی پہلی ملاقات میں لڑکا اور لڑکی دونوں ہی اس جانب خوب توجہ دیتے ہیں کہ ان کی کوئی بھی عادت یا رویہ ان کے ساتھی کو ناگوار نہ گزرے تاہم ایک ہائی جین کمپنی کی جانب سے منعقد کروائے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکیاں، لڑکوں کی سانسوں میں سگریٹ کی مہک کو سخت ناپسند کرتی ہیں اور یہ پہلی ملاقات میں ہی لڑکیوں کے پیچھے ہٹ جانے کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق لڑکیوں کیلئے سگریٹ کی مہک کو برداشت کرنا تقریبا ناممکن ہوتا ہے اور تقریبا 52فیصد لڑکیاں پہلی ہی ملاقات میں سگریٹ کی وجہ سے بدمزہ ہوجاتی ہیں۔ لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے سے دور کرنے والی دوسری اہم چیز لہسن کی مہک ہوتی ہے۔ سروے میں شامل ستائیس فیصد لڑکوں کا کہنا تھا کہ اگر ان کی گرل فرینڈ کے پاس سے لہسن کی بوآئے تو وہ ان کیلئے ناقابل برداشت ہوتی ہے اور وہ پہلی ہی ملاقات میں اس تعلق کو توڑ دیتے ہیں۔ ایک اور دلچسپ وجہ بوسہ لینے کا غلط طریقہ بھی سامنے آئی۔ ہر لڑکا اور لڑکی بوسہ لینے کے طریقے سے سو فیصد واقف نہیں ہوسکتے ہیں، ایسے میں پہلی ملاقات میں رومانوی پیش قدمی کے جواب میں جب ساتھی غلط طور پر بوسہ لینے کی کوشش کرتا ہے تو یہ بھی ساتھی کو مایوس کرنے اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔اورل ہیلتھ کے لئے کام کرنے والی کمپنی ڈین ٹیک کی جانب سے منعقد کروائے گئے سروے میں شامل 77فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ وہ پہلی ملاقات میں لباس پر زیادہ غور نہیں کرتے ہیں بلکہ خواتین کا میک اپ اور ان کا رکھ رکھا ہی ان کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ87فیصد کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بوسہ لینا چاہتے ہیں تاہم خواتین کے رویئے کی وجہ سے کبھی کبھار ان کی امیدوں پر پانی بھی پڑ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ37فیصد خواتین کا کہنا تھاکہ وہ بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…