واشنگٹن(نیوزڈیسک) اگر آپ اپنے وزن میں کمی کے ساتھ خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے طرح طرح کے جتن اور مہنگے علاج کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ اپنی روز مرہ خوراک میں خشک میوہ جات کے استعمال سے بھی وزن کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔ایک تحقیق کے مطابق خشک میووں کے ذریعے نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ وزن کو کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ ہے۔ بادام،کاجو،پستہ، اخروٹ اور چلغوزے دماغی صحت کے لئے بہترین ہونے کے ساتھ چہرے اور جسمانی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں، یہ میوے معدنیات اور حیاتین سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسم کو درکار غذائیت پوری کرنے اور تازہ خون بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں، خشک میوہ جات میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو نہ صرف مطلوبہ جسمانی غذائیت کو پورا کرتے ہیں بلکہ ان سے وزن بھی قابو میں رہتا ہے،ان میں موجود منرلز کی موجودگی سے انسان کو کاربوہائیڈریٹ کی طلب کم ہوتی ہے اور یوں وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ایسے افراد جو اپنی روز مرہ کی خوراک میں خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں وہ دیگر افراد کے مقابلے میں موٹاپے کا کم شکار ہوتے ہیں اور وزن کی زیادتی کے سبب پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں، امریکا کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خشک میووں میں پائے جانے والے اجزا بھوک لگنے کے نظام کو بہتر بناکر اسے اعتدال میں رکھتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک تہائی کپ کی مقدار میں خشک میوے کھانے سے وہ تمام ضروری وٹامنز اور منرلز حاصل ہوجاتے ہیں جو کہ ایک دن کی توانائی فراہم کرنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































