منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

رمضان میں صحت مند رہنے کیلئے ان مشوروں پرعمل کریں۔۔

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )اگر یہ پوچھا جائے کہ رمضان میں لوگوں کی صحت بہتر ہو جاتی ہے یا نہیں؟ تو مختلف لوگوں کے پاس اس کا مختلف جواب ہو گا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سعد یاسین کا کہنا ہے کہ گرمی میں روزے رکھنے والوں کو کھانے میں تو احتیاط سے کام لینا ہی چاہیے لیکن اس بات کا اور بھی زیادہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ پانی زیادہ پئیں۔ڈاکٹر سعد یاسین برطانیہ میں پریکٹس کرتے رہے ہیں اور اب کینیڈا میں طبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا تین براعظموں میں کام کا تجربہ یہ کہتا ہے کہ موسم بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور کیونکہ پاکستان میں سخت گرمی ہے اس لئے وہاں رمضان میں افطار اور سحری کے بیچ خوب پانی پیتے رہنا چاہیے۔وائس آف امریکہ’ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ گرمی میں گھر، دفتر یا کیہں بھی ہو کوشش کرنی چاہیے کہ لوگ چھت کے نیچے رہیں۔ ممکن ہو تو دھوپ میں نہیں نکلنا چاہیے بلکہ جب شدید گرمی ہو تو اس میں پیدل چلنے یا ورزش کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ڈاکٹر سعد یاسین کا مزید کہنا ہے کہ بھاری کھانے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ وہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اور یوں اس کی وجہ سے لوگوں کو تیزابیت کی شکایت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افطار اور سحری میں ایک ساتھ زیادہ کھانے کے بجائے کئی بار تھوڑا تھوڑا کرکے کھایا جائے اور تلی ہوئی چیزوں، مسالوں اور میٹھی چیزوں کا استعما ل کم کرنا چاہیے۔ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کہ انسان کو اپنی صحت اور لاحق بیماریوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے روزے رکھنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…