اسلام آباد(نیوزڈیسک )کراچی کے ایک نجی اسپتال میں نیگلیریا کا ایک مریض دم توڑ گیا۔ مذکورہ نجی اسپتال کے ذرائع نے مریض کے نیگلیریا کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کر جانے کی تصدیق کی ہے۔ نیگلیریا کی بیماری کا وائرس پانی سے ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے اور مریض کا دماغ کھانا شروع کر دیتا ہے جس کے بعد مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے، اس بیماری کا علاج اب تک دریافت نہیں ہو سکا ہے۔یہ وائرس پانی میں کلورین کی مقدار کم ہونے یا اس کی غیرموجودگی کی وجہ سے پروان چڑھتا ہے۔