منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

زیادہ آئینہ دیکھنا نفسیاتی بیماری بن سکتاہے،ماہرین

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ شیشے کے سامنے خود کو اکثر برا اور بدصورت محسوس کریں یا اپنی شخصیت سے غیر مطمئن ہوں تو یہ ایک نفسیاتی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔دن میں کسی بھی وقت شیشہ دیکھنا اپنی شخصیت کا جائزہ لینا قطعی معمول کی بات ہے لیکن اگر آپ شیشے کے سامنے خود کو اکثر برا اور بدصورت محسوس کریں یا اپنی شخصیت سے غیر مطمئن ہوں تو یہ ایک نفسیاتی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔
اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ خود کو شیشے میں دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں، وہ پوری طرح اس تصور کے قائل ہو جاتے ہیں کہ وہ بہت برے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسی صورت میں خرابی آپ کی شخصیت یا چہرے کی جاذبیت میں نہیں بلکہ یہ ایک ایسی نفسیاتی بیماری یا سنڈروم کا نتیجہ ہوتا ہے، جو آپ کو یہ یقین دلا دیتا ہے کہ آپ بدصورت نظر آ رہے ہیں اور اس کے خلاف آپ کو کچھ نہ کچھ کرنا ہی چاہیے۔
نفسیاتی ماہرین اس بیماری کو جسم کے بے ڈھنگا ہونے سے متعلق نفسیاتی خلل کا نام دیتے ہیں جو کسی بھی انسان کے ذہن میں اپنی ذات میں نقص یا عدم تحفظ کے بہت چھوٹے سے احساس کو بھی غیر معمولی حد تک شدید بنا سکتا ہے۔ اس سنڈروم کے شکار افراد میں اپنے ظاہر کو بدلنے کی ایک ایسی قابو میں نہ آنے والی خواہش پیدا ہو جاتی ہے، جس کا نتیجہ بہت سے ذہنی اور جسمانی نقصانات حتی کہ موت کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…