لندن (نیوزڈیسک)وہ لوگ جو بار بار اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرتے ہیں، ان کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ یورپین جرنل آف انڈوکرینالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں برطانیہ میں10 لاکھ مریضوں کو تجویز کیے گئے، ڈاکٹری نسخوں کا مطالعہ کیا گیا۔ جس سے معلوم ہوا کہ کسی مریض میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے ذیابیطس درجہ دوم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس نتیجہ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ ادویات ذیابیطس پیدا کرتی ہیں، اس کی بجائے ہو سکتا ہے کہ انفیکشن اس بات کی علامت ہوں کہ مریض کو ذیابیطس لاحق ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس بارے میں مزید کام کی ضرورت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں