کوئٹہ (نیوزڈیسک )بلوچستان میں پولیو کانیا کیس سامنے آگیا،نیا کیس کوئٹہ کے نواحی علاقے سے رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے رپورٹ ہوا،جہاںچارسالہ شریف اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد کوئٹہ میں رواں سال رپورٹ ہونےوالے کیسز کی تعداد دو ہوگئی جبکہ بلوچستان میں رواں سال اب تک مجموعی طور پر چار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اس سے قبل کوئٹہ، لورالائی اور قلعہ عبداللہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں