جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

جلد پر پس والا دانا نکل آئے تو کیا کرنا چاہیے ؟آسان قدرتی علاج جانئے

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ملک کے پسماندہ علاقوں میں گرمیوں کے موسم کے دوران لوگوں کاپھوڑے پھنسیاں سے اکثر سابقہ ہوتا ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ پھوڑے اور پھنسیاں کیوں ہوتے ہیں اور ان کا علاج کیا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
پھوڑے ایک خاص قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے نکلتے ہیں جو جسم سے اینٹی باڈیز کے خارج ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں جس سے جلد پر پھوڑے بن جاتے ہیں۔جیسے ہی کسی کو پھوڑے یا پھنسیاں نکلنی شروع ہوں گھر میں ہی اس کا علاج شروع کر دیا جانا چاہیے۔ جتنی جلدی علاج شروع ہو گا اتنی ہی جلدی ان سے چھٹکارہ ممکن ہو سکے گا۔گھر میں درج ذیل طریقے سے ان کا علاج کیجیے۔
دن میں 3مرتبہ ان پر نمک کی ٹکور کیجیے۔ ٹکور ہر بارکم از کم 30منٹ تک کی جانی چاہیے۔آپ نمک کی بجائے گرم پانی سے بھی پھنسیوں کی ٹکور کر سکتے ہیں، اگر یہ جسم کے نچلے حصے میں ہیں تو ٹب میں نیم گرم پانی لیجیے اور اس میں بیٹھ جائیے۔ نمک کی ٹکور یا گرم پانی سے دوران خون بڑھ جائے گا جس سے پھوڑوں اور پھنسیوں میں موجود پیپ جلد باہر نکل آئے گی اور یہ جلد خشک ہو کر ٹھیک ہو جائیں گی۔ چائے کی پتی کا تیل بھی ان کے علاج میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ تیل پھوڑوں پر دن میں ایک مرتبہ لگائیے، پھوڑے پر تیل لگانے کے بعد روئی سے اس کا ہلکا سا مساج کیجیے۔اگر پھر بھی آپ کے پھوڑے سے پیپ خارج نہیں ہو رہی تو اسے کپڑے سے ڈھانپنے کی بجائے کھلا چھوڑ دیں۔ ہوا لگنے سے پیپ جلد خارج ہو جاتی ہے۔
پھوڑے پھنسیاںجسم پر پھیل بھی سکتے ہیں، جسم پر جہاں جہاں ان کی رطوبت لگے وہاں نیا پھوڑا نکل آتا ہے۔ اس سے بچا کے لیے پھوڑے کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ پھوڑے کی جگہ کو گرم پانی سے صاف رکھیں اور اس کی رطوبت باقی جسم پر نہ لگنے دیں۔ دیگر افراد پھوڑے پھنسیوں والے شخص کا تولیہ ہرگز استعمال نہ کریں۔ہر بار پھوڑوں کو دھونے کے بعدنیا تولیہ استعمال کریں اور نئے کپڑے پہنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…