منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نئے ٹیسٹ کے ذریعے ایبولا کی تشخیص اب منٹوں میں ممکن

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک ) ماہرین نے ایبولا وائرس کا پتا لگانے کے لیے ایک تیز رفتار بلڈ ٹیسٹ وضع کیا ہے جو ہاتھوں ہاتھ نتائج فراہم کرتا ہے اور افادیت میں لیبارٹری میں کیے گئے باقاعدہ ٹیسٹ کی طرح مثر ہے۔
امریکی ماہرین کی جانب سے رواں سال ایبولا کے 106 مشتبہ مریضوں پر یہ طریقہ آزمایا گیا جس میں پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) کے عمل سے بھی مدد لی گئی اور اس کے بعد خون کے 284 نمونوں کی آزمائش کی گئی جن میں مکمل خون اور پلازما کو ایبولا کے لیے جانچا گیا اس طرح ایبولا کے روایتی ٹیسٹ میں بیماری کی تصدیق ہونے والے افراد کو 96 فیصد درست انداز میں تشخیص کرلیا گیا جب کہ اس میں کئی دنوں کے بجائے صرف چند منٹ کا وقت لگا۔
ماہرین کا کہنا ہے اس سلسلے میں یہ پہلا مطالعہ ہے جو سالماتی (مالیکیولر) ٹیسٹ کی طرح تیز رفتار اور قابلِ اعتبار ہے اور خصوصا پسماندہ افریقی ممالک کے لیے نہایت موزوں ہے جہاں سیرالیون سے ایبولا کی وبا پھوٹی تھی جب کہ اس سے قبل ایبولا ٹیسٹ کے نتائج میں کئی دن صرف ہوتے تھے تاہم اب اس جدید ٹیسٹ کے ذریعے لاکھوں افراد کی جان بچائی جاسکے گی۔
دوسری جانب ٹیسٹ کی تفصیلات بین الاقوامی طبی جریدے لینسٹ میں شائع ہوئی ہیں جسے ریپڈ ڈایئگنوسٹک ٹیسٹ یا آرٹی ڈی کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس کے لیے ایک مختصر ٹیسٹنگ کٹ بھی تیار کرلی گئی ہے ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…