پشاور(نیوزڈیسک)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک بار پھر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔ لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی جس کے باعث دو گھنٹوں تک ایمرجنسی بندرہی۔جمعرات کے روز پبی کارہائشی35 سالہ سفیر حادثہ میں زخمی ہواتھا جہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم ہسپتال میں ڈاکٹروںکی عدم موجودگی کے باعث سفیرچل بساجس کے بعد لواحقین نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث شدیدہنگامہ آرمی کی ۔لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر کو بار بار مریض کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا مگر ڈاکٹر موصوف آنے کو تیار ہی نہیں تھے ،واقعہ کے بعد ڈاکٹر اور نرسیں ہسپتا ل چھوڑ کر فرار ہوگئی جبکہ مظاہرین کا ہسپتال میں ہنگامہ آرائی پر حالات کنٹرول کرنے کےلئے پولیس کوطلب کرلیاگیا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس سے پہلے بھی کئی مریض ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث موت کی وادی چلے گئے مگر تاحال ہسپتال انتظامیہ نے کسی ڈاکٹر کےخلاف نہ کوئی کاروائی کی اور نہ ہی کسی کو برطرف کیا جو کہ محکمہ صحت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے