اسلام آباد (نیوزڈیسک )مرس وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے ،متحدہ عرب امارات میں مرس وائرس کا پہلا کیس دو سال قبل منظر عام پر آیا، تاہم بروقت موثر احتیاط کے باعث اس مرض میں تیزی سے کمی آئی ہے ،وزارت صحت کے حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مرس وائرس سے نمٹنے کے کئے باقاعدہ ہنگامی پلان تیار کیا گیا، معمولی نوعیت کے بخار میں بھی مریض میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جاتا ہے ،متحدہ عرب امارات میں 2013میں مرس وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ،جس کے بعد سے اب تک مرس وائرس سے 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گذشتہ ہفتے مرس کے دو کیسز سامنے آئے جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔