پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

مچھروں سے دور رہنا بھی ضروری ،سائنسدانو ں نے خوفناک بیماری کےبتا دیا

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )مچھروں سے دور رہنا اور بھی ضروری ہو گیا،سائنسدانو ں نے نئی خوفناک بیماری کے بارے میں کبردار کر دیامچھروں کو پہلے بھی کوئی پسند نہیں کرتا لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک حالیہ دریافت کے بعد ان کے لئے نفرت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔کیٹ فلی ٹائفس کے نام سے مشہور بیماری کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ عالمی پیمانے پر انسانوں کے لئے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے اور اس کے پھیلاﺅ میں مچھروں کے بنیادی کردار کا انکشاف ہوا ہے۔ اس بیماری کی وجہ ریکیٹسیا فیلس بیکٹیریا ہیں جو ابتدائی طور پر جسم میں بخار جیسی کیفیت پیدا کرتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ بیماری شدت اختیار کرجاتی ہے اور جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ سائنسدانوں کے پاس اس بیماری کے بارے میں تاحال بہت کم معلومات ہیں اور اس کی تشخیص بھی خاصی مشکل سمجھتی جاتی ہے۔حالیہ تحقیق میں ریکیٹسیا فیلس بیکٹیریا سے متاثرہ چوہوں پر پلنے والے مچھروں کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مچھر اس خطرناک بیکٹیریا کو انسانوں میں منتقل کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھر متعدد قسم کی بیماریوں کے جراثیم پھیلاتے ہیں لیکن کیٹ فلی ٹائفس کا مچھر کے ذریعے پھیلنا خصوصاً خطرناک ہے کیونکہ اس بیماری کی تشخیص اور علاج کے متعلق معلومات اور مہارت بہت کم پائی جاتی ہے، اور یہی امر اس بیماری کو مستقبل کا بڑا خطرہ بناسکتا ہے۔

مزید پڑھئے:ذہین بچے چاہیں تو حمل کے دوران ان غذاﺅں کااستعمال کریں

 



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…