کوئٹہ(نیوزڈیسک )بلوچستان کے پولیو ہائی رسک اضلاع نصیرآباد اور جھل مگسی میں انسداد پولیو کے حوالے سے انجیکٹ ایبل ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع ہوگئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کے سندھ اور بلوچستان کی سرحد ی پٹی کے قریب دونوں اضلاع میں انسدادپولیو کی خصوصی مہم 18جون تک جاری رہے گی، جبکہ جعفرآباد میں انسداد پولیو کی انجیکٹ ایبل ویکسی نیش کی مہم آئندہ ہفتے شروع کی جائےگی اس سے قبل انجیکٹ ایبل پولیو ویکسی نیشن کی مہم کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشین میں چلائی جاچکی ہے، دوسری جانب 15جون سے ضلع شیرانی میں اورل پولیو ویکسی نیشن مہم شروع کی جائےگی۔