ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

ہارٹ اٹیک کے بعد دل کے از خود علاج کا انقلابی طریقہ دریافت

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک ) ماہرین نے ہارٹ اٹیک کے بعد دل کو پہنچنے والے ناقابلِ تلافی نقصان کے بعد اسے درست کرنے کا ایک انقلابی طریقہ دریافت کیا ہے جس کے تحت متاثرہ دل خود ہی اپنی مرمت کرسکے گا۔برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر درست حالات پیدا کیے جائیں تو ہارٹ اٹیک کے بعد متاثرہ دل خود بخود ٹھیک ہوسکتا ہے اور اس کے لیے ایک انتہائی اہم پروٹین متعارف کرانے کے بعد دواو¿ں کے استعمال سے دل کو نارمل کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق VEGF-C نامی اس جادوئی پروٹین کے تجربات چوہوں پر کیے گئے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پروٹین دل کی نالیوں کو بڑھنے میں نہ صرف مدد دیتی ہے بلکہ دل کو قوت بھی فراہم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پروٹین کے تجربے سے ہارٹ اٹیک کے بعد دل خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہوگیا اور اس نے نئی نالیاں بنانا شروع کردیں اوران نالیوں سے دل کے مردہ خلیات بھی باہر نکلنا شروع ہوگئے۔ماہرین کےمطابق تجربے کے دوران ہارٹ اٹیک کے بعد بدن کے لمف نظام نے دل کو درست کرنا شروع کردیا اور اس کو پہنچنے والے نقصان کو بھی کم کیا جب کہ پروٹین نے دل کے خون پمپ کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بنایا۔واضح رہے کہ لمفی نالیاں جسم کے لیے ضروری مائعات اور خون کے سفید خلیات ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتی ہیں جو انفیکشن اور چوٹ کی صورت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…