ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

خواتین کے چہرے کی رنگت کب سرخ ہو جاتی ہے،سائنسدانو ں نے اہم رازسے پر دہ اٹھا دیا

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلاسگو (نیوز ڈیسک) خواتین کے گلابی گال شعروں اور گیتوں کا موضوع تو اکثر رہے ہیں لیکن پہلی دفعہ سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ گالوں کی گلابی رنگت کا تعلق تولیدی ذرخیزی سے بھی ہے۔
گلاسگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 21 سال عمر کی 116 خواتین پر کی گئی تحقیق میں معلوم کیا کہ جب وہ اپنے ایام کے ذرخیز ترین مرحلے میں تھیں تو ان کے چہرے کی رنگت قدرتی طور پر زیادہ گلوبی یا سرخ ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین میں چہرے کی رنگت سرخ ہونے کی وجہ جنسی ہارمون ایسٹرا ڈیول ہے جو تولیدی صحت کا عکاس ہے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کی طرف اشارہ ہے۔ اس ہارمون کی وجہ سے چہرے کی جلد میں موجود خون کی نالیوں میں دوران خون میں اضافہ ہوجاتا ہے اور رنگت سرخ ہونے لگتی ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ چہرے کی سرخ رنگت کے تولیدی صحت کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ہی خواتین کے گلابی گالوں کے لئے پسندیدگی کا رویہ عام پایا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین خواتین میں سرخ اور گلابی رنگ کی مقبولیت کو بھی اسی پہلو سے جوڑتے ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’’سائیکو نیورو اینڈو کرائنولوجی‘‘ میں شائع کی گئی ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…