کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں ڈینگی بخار ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ سندھ کے دارلحکومت، کراچی میں منگل کے روز ڈینگی بخار میں مبتلا ایک بچہ دم توڑ گیا۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق، ڈینگی سے ہلاک ہونےوالے بچے کی ہلاکت سندھ میں ہونے والے رواں سال کا پہلا ڈینگی کا کیس ہے جسمیں ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔کراچی میں ڈینگی سے ہلاک ہونےوالا مریض 10 سالہ بچہ کراچی کے شہر اورنگی ٹاو¿ن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ بچے کو رواں ہفتے ڈینگی بخار کی تصدیق کے بعد شہر کے نجی اسپتال منتقل کروایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔سندھ ڈینگی سرویلنس سیل کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ 25 افراد متاثر ہوئے۔ سندھ میں ڈینگی مچھر کے وار سے ماہ جنوری سے اب تک 360 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جس سے ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے۔ان کیسز میں کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، شکارپور، عمرکوٹ اور دیگر شہروں کے افراد متاثر ہوچکے ہیں۔سندھ میں ڈینگی مچھر کی افزائش نسل جاری ہے، جسکے کاٹنے سے اب تک درجنوں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق، ڈینگی مچھر اکثر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے جسکے کاٹنے سے متاثرہ شخص سردرد، متلی بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ ڈینگی بخار کا شکار مریضوں کے جسم میں خون کے سرخ خلیے بننا ختم ہوجاتے ہیں جس سے مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں