منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایک ہفتے میں سر کتنی بار دھونا چاہیے

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) بڑی بوڑھیاں سر کی حفاظت اور بالوں کی نگہداشت کیلئے ہمیشہ یہی مشورہ دیا کرتی تھیں کہ بال ہفتے میں صرف ایک بار دھونے چایئ ں حالانکہ حقیقت اس کے برخلاف ہے، بال دھونے کیلئے صرف ایک اصول پر عمل کرنا چاہئے اور وہ یہ کہ بال ہفتے میں اتنی بار دھوئیں، جتنی بار انہیں دھونے کی حاجت محسوس ہو۔ اس معاملے میں موسم پر خاص نگاہ رکھیں کیونکہ موسم سرما میں بال دھونے میں کچھ وقفہ آجائے تو بھی بالوں کی صحت پر فرق نہیں پڑتا ہے تاہم موسم گرما میں بال دھونے کے بیچ وقفہ کم کرنا پڑتا ہے مگر یہ وقفہ زیادہ سے زیادہ پانچ دن کا ہونا چاہئے۔ ماہرین کا کہناہے کہ بال زیادہ دھونے سے بالوں کی صحت پر کچھ فرق نہیں پڑتا ہے البتہ دھونے کے طریقے سے بال روکھے بے جان یا پھر صحت مند ہوتے ہیں۔ اگر آپ سر دھوتے ہوئے مندرجہ ذیل اہم اصولوں کو یاد رکھیں گی تو امید ہے کہ آپ کے بال اچھے بھی ہوں گے اور ان کا جھڑنا گرنا بھی رک جائے گا۔
اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو روزانہ شاور لینا چاہئے تو لیجیئے ، اس میں کوئی ہرج نہیں تاہم کوشش کریں کہ روزانہ شیمپو کرنے کے بجائے ایک دن صرف سادہ پانی سے سر دھوئیں۔ اس طرح آپ کے سر کی جلد زیادہ خشک نہیں ہونے پائے گی۔اگر آپ نے کچھ دن سے شیمپو نہیں کیا ہے تو ایسے میں سر میں موجود مٹی اور گرد کو ہٹانے کیلئے ایک بار شیمپو کافی نہ ہوگا بلکہ کم از کم دو بار شیمپو کریں۔اگر آپ کو اپنے سر کی جلد کی گہرائی تک صفائی کا تعلق ہے تو ایسے میں نیم گرم پانی سے سر دھوئیں، اس طرح کیوٹیکلز کا منہ کھل جائے گا اور شیمپو اچھی طرح اندر داخل ہوسکے گا۔ اگر آپ کے بال اس طریقے سے بے تحاشہ پھولے ہوئے ہوجاتے ہیں تو ایسے میں ٹھنڈے پانی سے سر دھوئیں ، سر پر بہت تیز گرم پانی ہرگز مت ڈالیں کیونکہ اس طرح سر کی جلد خشک ہوجاتی ہے اور بالوں میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے۔شیمپو کرنے سے پہلے کم از کم تیس سیکنڈ سے ایک منٹ تک سر کو سادہ پانی سے اچھی طرح بھگوئیں۔ اس طرح اگر آپ کے سر میں پہلے سے کوئی کیمیکل وغیرہ موجود ہے تو وہ ختم ہوجائے گا اور اسی طرح شیمپو کرنے کے بعد بھی کنڈیشنر کو اچھی طرح سر سے نکالیں۔ اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں یا آپ کے سر کی جلد پر خارش یا خشکی پیدا ہورہی ہے تو عین ممکن ہے کہ آپ شیمپو مکمل طور پر سر سے نکالنے میں ناکام رہتی ہیں۔سر میں شیمپو لگانے کے بعد انگلی کی پوروں سے دائرے کی شکل میں شیمپو کاسر پر اچھی طرح مساج کریں۔ اس کیلئے ماتھے پر جس جگہ سے بال شروع ہوتے ہیں،

مزید پڑھئے:چین :بھارتی سیکولرازم کاپردہ چاک،مسلمان طالب علم نے پول کھول دیا

اس حصے سے شروع کریں اور نیچے گردن کی پشت تک لے لے جائیں۔ اس طرح سر کی جلد اچھی طرح صاف بھی ہوگئی اور جلد کا مساج بھی ہوگا۔ہر شیمپو ایک جیسا نہیں ہوتا ہے، اس لئے یہ سوچ کے شیمپو کا انتخاب کریں کہ آیا یہ شیمپو آپ کو مطلوب ہیئر سٹائل دے سکے گا؟ وہ شیمپو جو بالوں میں کھوئی ہوئی نمی لوٹانے کے دعویدار ہوں، ان میں تیل بہت زیادہ ہوتاہے جس کی وجہ سے ان کے استعمال سے بال سر پر چپکے ہوئے محسوس ہوتے ہیں اسی والیوم پیدا کرنے والے شیمپو میں موئسچرائزر بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بال الجھے الجھے بھی دکھائی دے سکتے ہیں۔آپ جو بھی شیمپو استعمال کریں، خیال رہے کہ یہ آپ کی جڑوں میں اچھی طرح لگے، باقی ماندہ شیمپو کو جڑوں سے نچوڑتے ہوئے سروں کی جانب لائیں۔ کنڈیشنز کے معاملے میں الٹا حساب رکھیں اور سروں سے جڑوں کی جانب لائیں۔ کنڈیشنر کو جڑوں میں لگانے سے ماسوائے سر میں تیل پیدا ہونے کے اور کچھ نہیں ہوتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…