اسلام آباد (نیوزڈیسک ) نامی گولی کی امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے نومبر 2013ءمیں منظوری دی تھی جس کی گولی کی قیمت 1000 امریکی ڈالرز یعنی تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے تاہم سائرہ افضل تارڑ نے امریکی حکام سے درخواست کرکے اس ادویہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کی رخواست کی جس پر دوا تیار کرنے والی امریکی کمپنی نے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والی پاکستانی ادویات ساز کمپنی فیروز سنز کو پاکستان میں اپنا سول ایجنٹ بنایا اور اس کی قیمت 1900 روپے رکھی۔وزیر ممالکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کی کوششوں سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے علاج امریکہ میں تقریباً ایک ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والی گولی پاکستان میں 1200 روپے میں دستیاب ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے پاکستانی کمپنی کو بھی قیمت مزید کم کرنے کو کہا جس پر گولی کی قیمت اب 1200 روپے کردی گئی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسرنے سائرہ افضل تارڑ کی کوششوں، ذاتی دلچسپی اور تعاون کو سراہا ہے۔