بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دس سیکنڈ ایک پاﺅں پر کھڑے رہنا صحتمندی کی ضمانت

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاو¿ں مناسب صحت کی بنیاد ہیں اور جسمانی ورزش کرتے وقت پاو¿ں کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔انسانی جسم میں پاو¿ں کی حیثیت وہی ہے جو کسی بھی عمارت کی بنیاد کی ہوتی ہے۔ انسان کی پوری جسمانی ساخت اور دماغی کارکردگی کا تعلق پاو¿ں کی مضبوطی اور صحت سے ہے۔ جسمانی ورزش کے دوران پاو¿ں کی حرکت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔انسانی جسم میں ک±ل جتنی ہڈیاں ہوتی ہیں ا±ن کی تعداد کا ایک تہائی پاو¿ں اور ٹخنے میں ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاو¿ں مناسب صحت کی بنیاد ہیں اور جسمانی ورزش کرتے وقت پاو¿ں کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے کیونکہ پاو¿ں انسانی اعضا کا ایک اہم حصہ ہے۔ ٹریڈ مِل پر کھڑے ہوکر ورزش کرنے والے اکثر افراد پاو¿ں کی کیفیت کو نظر انداز کر دیتے ہیں ا±ن پر غور ہی نہیں کرتے۔ اس اقدام کو فٹنس کے ماہرین غلط قرار دیتے ہیں۔کیٹی باو¿مین ایک بائیو میکینسٹ ہیں اور وہ ایک کتاب ”Whole Body Barefoot” کی مصنفہ ہیں۔ باو¿مین کے مطابق پاو¿ں پورے انسانی جسم میں سب سے زیادہ نظر انداز کیا جانے والا عضو ہے۔ کیٹی امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئیٹل کے نزدیک قائم ’ریسٹوریٹیو ایکسرسائز انسٹیٹیوٹ‘ کی بانی اور ڈائرکٹر بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاو¿ں کو مضبوط بنانے سے پورا جسم مستحکم اور متوازن ہو جاتا ہے۔پاو¿ں کی ورزش کا اثرا براہ راست دماغ پر پڑتا ہے پاو¿ں کی ورزش کا اثرا براہ راست دماغ پر پڑتا ہے امریکا کے ’ پوڈیئیٹرک میڈیکل ایسوسی ایشن کی 2014ءکے سروے رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر 10 میں سے 8 افراد کو پاو¿ں کی کسی نا کسی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ سروے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہر چار میں سے ایک بالغ فرد ورزش کرنے سے قاصر ہے کیونکہ اسے پاو¿ں کی کوئی نا کوئی تکلیف لاحق ہے۔APMA کے ترجمان ڈاکٹر ہوورڈ ا±سٹرمن کا کہنا ہے کہ پاو¿ں کی زیادہ تر تکلیف، یا چوٹ وغیرہ کی وجہ ان کا بیجا اور غلط استعمال ہوتا ہے۔ یا کم وقت اور محدود معاونت سے زیادہ سے زیادہ بوجھ پاو¿ں پر ڈالنے سے پیروں کی تکلیف جنم لیتی ہے۔

مزید پڑھئے:کانز کا متعصبانہ قانون؛ ہائی ہیل نہ پہننے والی خواتین کیلئے داخلہ ممنوع

ڈاکٹر ہوورڈ ا±سٹرمن کہتے ہیں،” ہماری انگلیوں اور پنجوں کو مضبوط پٹھوں کی ضرورت ہوتی ہے”۔ڈاکٹر ہوورڈ اوسٹرمین واشنگٹن کی ایک باسکٹ بال ٹیم کے پاو¿ں سے متعلقہ تکالیف کے طبیب بھی ہیں۔ وہ ٹیم کے کوچ کو تلقین کرتے رہتے ہیں کہ وہ اپنے کھلاڑیوں سے پابندی سے پاو¿ں کی ورزش کروایا کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاو¿ں کی مدد سے ایک چھوٹا تولیہ یا ماربل ا±ٹھانے کی کوشش کرنا یا دس سیکینڈ کے لیے ایک پیر پر کھڑے ہونے سے دماغ کو جو تقویت ملتی ہے ا±س کا اندازہ ممکن نہیں۔ پاو¿ں کی ورزش براہ راست دماغی خلیوں کو متحرک کرتی ہے کیونکہ اس کی مدد سے جسم کا دوران خون مو¿ثر ہوتا ہے اور دماغ سے لے کر پاو¿ں تک خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے۔ خاص طور سے معمر مریضوں کو پاو¿ں کی ورزش کروانا ضروری ہوتی ہے کیونکہ ایسے مریضوں کو فالج یا دیگر اعصابی بیماریوں کے حملے کا زیادہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔بائیو میکینسٹ کیٹی باو¿مین کا کہنا ہے کہ پنجوں کو پھیلانے، انہیں ایک ایک کر کہ اوپر ا±ٹھانے اور پاو¿ں کے نیچے ٹینس بال رکھ کر اسے گ±ھمانے کی ہلکی ورزش اگر پابندی سے کی جائے تو اس کے اثرات پورے جسم کی صحت پر مثبت انداز میں مرتب ہوتے ہیں۔ ایک نارمل اور صحت مند شخص کے لیے طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ وہ ننگے پاو¿ں 15منٹ پاو¿ں کی ورزش کرے تو صحت مند رہ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…