نیویارک (نیوزڈیسک ) امریکی ماہرین نے نیند میں خلل ڈالنے والے جین کی شناخت کر لی ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ جین نیند کے نطام کو ترتیب دیتا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جین ایک پروٹین ہے جس کے ذریعے نیند کے وقت کی صحیح معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ ماہرین کے مطابق اس جین کے دریافت کے بعد بہتر نیند کیلئے علاج اور دوائیاں تیار کرنے میں مدد مل سکے گی جس سے نیند کی کمی سے متاثرہ افراد فائدہ حاصل کر کے پرسکون نیند سو سکیں گے۔