اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گرمیوں کا پھل تربوز جسمانی صحت کیلئے اچھا ہے بلکہ اس سے موسم گرما میں پیاس کو کم کرنے اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تربوز دل و دماغ کو تقویت دیتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے، بی اور وٹامن سی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں فائبر، پوٹاشیم اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربوز میں موجود وٹامنز جگر کیلئے بھی انتہائی مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربوز میں 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اور اس کا زیادہ استعمال چربی کم کرنے اور موٹاپے پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ تربوز کے بیج جلد، شوگر اور دل کیلئے بے حد مفید ہیں یہ دل میں خون کے بہاﺅ کو بہتر بنانے اور دل کے پٹھوں کو طاقت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کا پھل تربوز قدرت کی جانب سے انسان کیلئے کسی عطیہ سے کم نہیں ہے اور اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں