اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آئندہ 10 برسوں میں دنیا کی 50 فیصد سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔ دنیا بھر میں اس وقت ڈیڑھ ارب افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں موٹاپے کی شرح 15 فیصد جبکہ برطانیہ میں 25 فیصد ہے. پاکستان میں موٹاپے افراد کی تعداد دوسرے ممالک سے 2 فیصد زائد ہے جو آہستہ آہستہ مزید بڑھ رہی ہے۔