اسلام آباد (نیوز ڈیسک )طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ ڈپریشن ہے۔ دل کی بیماری سے متاثرہ افراد میں ڈپریشن کی علامات کیلئے سکریننگ لازمی قرار دی جائے۔ یورپین سوسائٹی فار کارڈیالوجی میں پیش کی جانے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کی بیماری سے متاثرہ ایسے مریض جو ڈپریشن کا بھی شکار ہوں ان کا ایک سال کے اندر مرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے لہذا ڈپریشن اور نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے کونسلنگ کو لازمی قرار دیا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں