اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ درمیانی عمر کے افراد میں سورج کی تیز شعاعیں جلد کے کینسر کا خدشہ بڑھا دیتی ہیں۔ برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں جب درمیانی عمر کے افراد کی جلد سے ٹکراتی ہیں تو صحت مند ٹشو کینسر کے ٹشو میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پچپن سے تہتر سال کے افراد کو سورج کی تیز روشنی سے بچنے کے لئے سن سکرین کا استعمال کرنا چاہئے