پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں سالانہ 5000 خواتین ‘فسٹیولا’ کا شکارہیں ،ماہرین

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )ماہرین صحت کا کہنا ہے پاکستان میں ہر سال 5000 خواتین ‘فسٹیولا آبسٹیٹرک’کی پیچیدہ بیماری کا شکار ہوتی ہیں۔ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہ وہ بیماری ہے جسکے باعث خواتین کی عام زندگی سخت متاثر ہوتی ہے، بلکہ اس بیماری میں مبتلا خواتین معاشرے سے کٹ کر رہ جاتی ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں 23 مئی کو ‘فسٹیولا’ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی اس بیماری کے بارے میں عام سطح پر آگاہی کو فروغ دےکر خواتین کو اس بیماری کا شکار ہونے سے بچانا ہے۔ایک اندازے کے مطابق، دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک میں تقریباً 20 لاکھ خواتین اس موذی مرض کا شکار ہوکر معاشرے سے کٹ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔ڈاکٹر صبوحی مہدی نے بتایا کہ جب خواتین اس بیماری کا شکار ہوجاتی ہیں وہ عورت فوت نہیں ہوتی، بلکہ زندگی میں ہی مرجاتی ہے‘۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ اعداد و شمار کے مطابق لگ بھگ سالانہ 6 ہزار خواتین فسٹیولا جیسی اذیت ناک بیماری کا شکار ہو کر نا صرف جسمانی بلکہ نفسیاتی اعتبار سے بھی مرجھا جاتی ہیں۔

مزید پڑھئے:پھل اور سبزیاں کھائیں، تخلیقی صلاحیتیں بڑھائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…