بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پھل اور سبزیاں کھائیں، تخلیقی صلاحیتیں بڑھائیں

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پھل اور سبزیوں کی اہمیت پر تاحال اتنا کچھ لکھا جاچکا ہے کہ اس بارے میں مزید کچھ کہنا ضروری نہیں رہا تاہم ماہرین نے قدرت کے اس انمول تحفے کی ایک اور افادیت کو ثابت کردیا ہے۔یہ افادیت پھلوں اور سبزیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنا ہے۔ اس سے قبل ماضی میں کی گئی تحقیقات میں جسمانی فوائد کے علاوہ ماہرین نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد اپنی زندگی سے زیادہ مطمئن رہتے ہیں۔حتیٰ کہ اگر ان کی تعلیم، جسمانی سرگرمیاں اور معاشی حیثیت بھی محدود ہو تو بھی پھل اور سبزیاں انہیں مثبت سمت میں دیکھنے کے قابل بنائے رکھتی ہیں۔ مذکورہ تحقیق میں ماہرین نے 400 افراد سے درخواست کی کہ وہ دو ہفتے تک مسلسل روزانہ کے معمولات اپنی ڈائری میں درج کریں۔ خاص کر وہ کیا کھاتے ہیں، کیا کرتے ہیں اور کیسا محسوس کرتے ہیں، لکھنا نہ بھولیں۔ نیوزیلینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو میں ہونے والی اس تحقیق کے سربرابر پروفیسر ٹیملن کونور کہتے ہیں کہ جس دن لوگوں نے اپنے غذائی معمولات میں یہ لکھا کہ انہوں نے زیادہ پھل سبزیاں کھائیں، اس دن اپنے احساسات میں وہ زیادہ بہتر دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے دن وہ معمول سے زیادہ خود تھے۔ خوشی کے ساتھ ساتھ یہ اس دن دوسروں کی زندگی سے متاثر ہو کے آگے بڑھنے کیلئے زیادہ تیار رہے۔ اس دن ان کے ذہن میں اپنی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے زیادہ مفید خیالات آئے، ان کے اندر تجسس زیادہ بیدار ہوا اور وغیرہ وغیرہ۔ درحقیقت خوشی کے مقابلے میں یہ احساسات دوگنا سے زیادہ محسوس کئے گئے۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا معلوم یہ لوگ ورزش کرتے ہیں کیونکہ عموماً پھل سبزیاں وہی لوگ زیادہ کھاتے ہیں جنہیں صحت مند طرز زندگی پسند ہوتا ہے ، اسے ثابت کرنے کیلئے ڈاکٹر کونور نے اس تحقیق کو دوہرایا اور شرکا کو پابند بنایا کہ وہ ورزش نہیں کریں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس تحقیق میں بھی وہی نتائج سامنے آئے۔ ڈاکٹر کونور اگرچہ پھل سبزیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کے بیچ براہ راست تعلق ثابت نہیں کرسکے ہیں تاہم ان کا خیال ہے کہ سبزیوں میں وٹامن سی ہی وہ اصل محرک ہے جو کہ ان افراد کی خوشی اور مثبت سمت میں سوچ کی اصل وجہ ہے کیونکہ وٹامن سی ڈوپامین کی پیدوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسانی جسم میں موڈز کی تبدیلی اسی ڈوپامین کے مرہون منت ہے۔

مزید پڑھیے:ایسی لپ اسٹک تیار جو اب رنگ بھی بدلے

ڈاکٹر صاحب کا یہ بھی خیال ہے کہ بڑھتی ہوئی آگہی بھی اس خوشی کی وجہ ہوسکتی ہے۔ پھل اور سبزیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے جس قدر اس موضوع پر زور دیا جارہا ہے ،ایسے میں ممکن ہے کہ وہ افراد جنہوں نے یہ پھل اور سبزیاں لیں، وہ لاشعوری طور پر اپنے جسم کے ساتھ انصاف کرنے اور اسے بہتر غذا دینے کے سبب مسرور رہے ہوں اور اسی وجہ سے ان کا وہ دن بھی زیادہ اچھا گزرا اور ذہنی دباو¿ سے آزاد ہونے کی وجہ سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں بھی بڑھ گئیں۔ ڈاکٹر کونور کہتے ہیں کہ اگر پھل اور سبزیوں کا براہ راست تعلق نہ بھی ہو اور یہی مفروضہ درست ہو کہ محض نفسیاتی طور پر مطمئن ہونے کے سبب تخلیقی پرواز کو عروج ملا تو بھی کوئی ہرج نہیں ہے کیونکہ یہ ذہنی اطمینان آپ کے اندر مثبت تبدیلیاں لایا ہے اور ساتھ ہی جسمانی نظام کیلئے بھی فائدہ بخش نمکیات جسم میں پہنچے ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…