بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی ،نگلیریا نے ایک اورمریض کی جان لے لی

datetime 23  مئی‬‮  2015 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کراچی میں نگلیریا نے ایک اورمریض کی جان لے لی جس کے بعد رواں سال نگلیریاسے مرنے والوں کی تعداد4ہوگئی ہے، دوسری جانب شہریوں کوفراہم کیے جانے والے پانی میں کلورین شامل نہ کرنے کاانکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق جمعے کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ٹھٹھہ سے لائے گئے 43سالہ مریض سرفرازکوداخل کیاگیا جہاں اس کے ٹیسٹوں میں نگلیریاکے مرض کی تصدیق کی گئی سرفرازجمعے کواسپتال میں دم توڑگیا جس کے بعد اپریل سے مئی کے درمیاں نگلیریاسے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی، کراچی میں فراہم کیے جانے والے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کوشامل کیے جانے کے تمام دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔گزشتہ ماہ اپریل میں کراچی کے ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز اور محکمہ صحت نے واٹربورڈ حکام کو مکتوب بھی تحریرکیے تھے جس میں کہاگیاتھاکہ کراچی میں گرم موسم شروع ہوگیا ہے اوراس موسم میں نگلیریاکامرض شدت اختیارکرتا ہے لہٰذا واٹربورڈکے متعلقہ حکام پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارکویقینی بنانے کے لیے تمام تراقدامات کریں جس پرواٹربورڈحکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ کلورین کی مقدارکوشامل کیا جارہا ہے لیکن نگلیریاکے مرض سے ایک اورقیمتی جان لقمہ اجل بن گئی۔گزشتہ روز بھی نگلیریا کے حوالے سے محکمہ صحت میں اجلاس منعقدہواتھا جس میں کہاگیا تھا کہ نگلیریا سے بچاو¿ کے لیے واٹربورڈ، کے ایم سی، محکمہ صحت سمیت دیگر ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرکے ان کے کیمیائی تجزیے کرائیگی اورپانی میں کلورین کی مقدار کو چیک کریگی ،دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ادارہ فراہمی ونکاسی آب کی جانب سے فراہم کیے جانے والے پانی میں کلورین شامل نہ کرنے کاانکشاف ہواہے یہ انکشاف جمعے کونگلیریا مشترکہ کنٹرول کمیٹی کے ایک رکن نے کیا۔نگلیریا مشترکہ کمیٹی کے بعض اراکان نے بتایاکہ ماہرین کی نگرانی میں ناظم آباد،گلشن اقبال، ریڑھ گوٹھ، لیاقت آباد سمیت دیگرعلاقوں سے مجموعی طورپر 46پانی کے نمونے حاصل کیے گئے اورپانی کے ان نمونوں کے کیمیائی تجزیے میں اس بات کا انکشاف ہواکہ 46نمونوں میں سے 33نمونوں میں کلورین شامل ہی نہیں جبکہ13پانی کے نمونوں میں کلورین کی مقدارشامل تھی۔محکمہ صحت کی بھی ایک ٹیم نے شہرکے مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں، پانی کے ان نمونوں کوکیمیائی تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیاگیا ہے،دریں اثنا ماہرین طب نے کہاہے کہ نگلیریاسے محفوظ رہنے کے لیے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل کرناضروری ہے لیکن بدقسمتی سے کراچی میں گزشتہ کئی سال سے پانی میں جنم لینے والاجرثومہ مسلسل اموات کاباعث بن رہا ہے لیکن واٹربورڈ حکام کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…