اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گرمیوں کی آمد آمد ہے اور پھلوں کے بادشاہ آم کی پیدوار بھی شروع ہوگئی ہے ، آم کے ذائقے اورپھل سے متعلق تو ہم سب واقف ہیں لیکن اس کی مدد سے بنائے نسخوں کی افادیت سے متعلق بیشتر لوگ لاعلم ہیں۔ گھر میں یہ آسان نسخے بنائیں اور فائدہ اٹھائیں۔
خون بڑھانے کا نسخہ
پکے آم کا تازہ رس ایک پاﺅ
ستاور کا سفوف پانچ گرام
ثعلب کا سفوف پانچ گرام
تازہ دودھ ایک پاﺅ
ادرک کا رس ایک چمچ
دیسی گھی ایک چمچ
ان سب چیزوں کو مکس کر لیں اورروزانہ پینے سے ایک مہینے کے اندراندر خون کی کمی، مردانہ کمزوری اور تولید ی منی کی کمی بھی دور ہوجاتی ہے۔