اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ ورزش کرنا جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کا عمل پندرہ سال تک بڑھا دیتا ہے۔ ورزش کرنے کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا ، امریکی یورنیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد ورزش کے ذریعے کولیسٹرول لیول کو مستحکم رکھ سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر فٹ رہنے سے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کا عمل پندرہ سال تک رک سکتا ہے۔