اسلام آباد (نیوزڈ یسک )سبزچائے کو صدیوں سے بیماریوں کے علاج کے حوالے سے مشروب کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اب یورپ میں اسے جلد کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سبزچائے جلد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کریموں کا بھی ایک لازمی جزوبنتی جا رہی ہے۔ جرمنی میں کاسمیٹکس مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کی انجمن کی سربراہ بِرگِٹ ہوبرکا کہنا ہے کہ وٹامنز، معدنیات اوردیگر عناصر کی بدولت سبزچائے میں زخموں کو بھرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے اوریہ جلد کے لیے بھی بہتر ہوتی ہے کیونکہ اسے عام چائے کی طرح کسی بھی کیمیائی عمل سے نہیں گزارا جاتا۔ جس کی وجہ سے اس کے قدرتی اجزا برقراررہتے ہیں۔ سبزچائے کی افادیت کے حوالے سے میونخ کے نورکاو¿یر اسکول آف کاسمیٹکس میں درس و تدریس سے منسلک الیگزنڈرا کیزلر کیہن کہتی ہیں کہ سبز چائے میں موجود کلوروفِل جلد کو تازہ رکھتا ہے جب کہ اس میں موجود کیفین جلد کو ہموار کرتا ہے، اس کے علاوہ سبز چائے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس میں موجود قدرتی اجزا آہستگی سے کئی گھنٹوں تک اپنا اثر دکھاتے ہیں۔
مزید پڑھئے:مطالعے کا شوق ذہنی تناﺅ کو ختم کرتا ہے