سانپ کے ڈسنے کی ویکسین تیار

20  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حیدرآباد: انسٹیٹیوٹ آف بایو کیمسٹری جامعہ سندھ کے محققین نے سانپ کے ڈسنے کے بعد انسانی زندگی بچانے کیلئے ویکسین تیار کر لی ہے، انسٹیٹیوٹ کے سیرولاجی لیبارٹری میں سانپ کے ڈسنے کے بعد انسانی زندگی کو بچانے کے لیے تیارکردہ ویکسین کو اینٹی سنیک وینم (اے ایس وی) کا نام دیا گیا، آسٹریلوی سائنسدان شین ڈیلفائن نے مذکورہ لیبارٹری کا دورہ کیا اور معائنے کے بعد ویکسین کو نہایت موثر اور سانپ کے ڈسنے کے بعد انسانی زندگی بچانے کے لیے نہایت کارآمد قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی جانب سے تحقیق پرزیادہ توجہ دینے کی پالیسی مرتب ہونے کے بعد انسٹیٹیوٹ آف بایو کیمسٹری جامعہ سندھ نے اپنی سیرولاجی لیبارٹری کے ذریعے سانپ کے ڈسنے کے بعد انسانی زندگی کے بچاو¿ کے لیے کامیاب ویکسین تیار کر لی، جس کو اینٹی سنیک ونیم (اے ایس وی) کا نام دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میںپروجیکٹ ڈائریکٹر اے ایس وی لیبارٹری ڈاکٹر نعیم الحق قریشی کی دعوت پر آسٹریلیا کے اسٹریٹجک فنانشنل انالسٹ شین ڈیلفائین جامعہ سندھ مذکورہ لیبارٹری کا دورہ کیا اور تیارکردہ ویکسین کا معائنہ کیا، جس کے بعد انہوں نے ویکسین کو نہایت موثر قرار دیا۔ آسٹریلوی ماہرشین ڈیلفائین نے بعد میں وائس چانسلر آفیس پہنچ کر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی سے ملاقات کی۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر طاہرانی نے کہا کہ جامعہ سندھ چندسالوں سے محکمہ صحت کی مدد کر رہی ہے اور انسانی صحت سے متعلق کچھ نہ کچھ نیا کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بایو کیمسٹری میں جلد وینامولا جی ریسرچ لیبارٹری قائم کی جائے گی تاکہ سانپوں کے ڈسنے کے بچاو¿ کے لیے تیار ہونی والی ویکسین کی قیمت کم کر کے عوام کو رلیف فراہم کیا جائے۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ ملک کی دیہات کی علاقوں میں سانپ کے ڈسنے اور پاگل کتے کے کاٹنے کے مسائل عام ہیں، جس کا اب ہم سامنا کر سکتے ہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی، ڈاکٹر اللہ بخش گھانگھرو، ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو، ڈاکٹر محمد بخش بھرگڑی و دیگر بھی موجود تھے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…