کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی وجہ سے آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے۔آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا اسپتال میں رش بڑ گیا ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے امراض سے بچنے کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری وماہر امراض چشم ڈاکٹرقاضی واثق نے کہا کہ گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے جس میں آنکھوںمیں جلن،آنکھوں میں خارش،آنکھوں کا لال ہونا اور آنکھوں سے پانی جاری ہوناسمیت دیگر بیماریاں شامل ہیں جن سے بچنے کے لیے بار بار صاف پانی سے منہ دھونا اور آنکھوں کو صاف اور ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے تاکہ آنکھوںکی بیماریوں بچا جا سکے