اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایک تحقیق کے مطابق ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے۔ جو لوگ نیند کی کمی کا شکار ہیں اگر وہ باقاعدگی سے ورزش کریں تو نیند کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کی بدولت اچھی نیند حاصل ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ مستقل وقت پر سونا ، سونے سے پہلے کیلشیم والی غذا مثلاً دودھ کا استعمال کرنا اور چائے اور کافی سے پرہیز کرنا نیند کو مزید بہتر کر سکتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں