اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزارت صحت نے مالی سال2015,16کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 50 منصوبوں کے لیے 28 ارب مانگے لیے،بجٹ میں ڈیمانڈ کی گئی رقم میں 35 جاری، 5 نامکمل جبکہ10نئے منصوبے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت کو24ارب ملنے کی توقع ہے،پولیوقطرے پلانے کے توسیعی پروگرام کے لیے 4 ارب 66 کروڑ، خاتمے کے پروگرام کے لیے 6 ارب 82 کروڑ مانگے گئے ہیں،نئے منصوبوں میں اسلام آباد کے اندر کینسر اسپتال کامنصوبہ شامل ہے جس کے لیے 80کروڑ روپے مانگے گئے،جاری پروگراموں میں لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو وزارت 2017 تک فنڈنگ کرے گی،قومی ادارہ صحت میں کتے اور سانپ کاٹے کی ویکسین کے لیے سیرا پروسیسنگ لیبارٹری قیام کے لیے16کر وڑ 90 لاکھ روپے مانگے گئے، منصوبہ جون 2017 میں مکمل ہوگا،اسی طرح جاری منصوبے الرجی سینٹر کے لیے37لاکھ مانگے گئے، خسرہ، بائیوسیفٹی لیب،خام مال خریداری،فیڈرل ڈرگ سرویلنسز لیب جاری منصوبوں میں شامل ہیں،مختلف بیماریوں کے تدارک کے لیے ویکسین پیداوار بڑھانے کی غرض سے الگ بجٹ طلب کیا گیاہے جوتقریباً 4 ارب روپے تک ہوگا، ملک میں ہیلتھ انشورنس منصوبے کے لیے پونے 3ارب مانگے گئے جورواں سال اگست سے شروع ہونے کی توقع ہے۔