اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چار دیواری میں پابند ذہنی پریشانیوں کی شکار خواتین اور لڑکیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئِے پنجاب کی تاریخ میں پہلی باد دار الامان فیصل آباد میں جسمانی ورزش کے لیے جم قائم کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد دارالامان میں قائم کیے جانے والے جم کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری اور ڈی سی او نورالامین مینگل نے کیا۔ دارالامان میں قائم کیے جانے والے اس جم میں خواتین کی فٹنس کو قائم رکھنے کے لئِے جدید مشینیں لگائی گئی ہیں، اس جم کا مقصد ذہنی الجھنوں کا شکار اور پریشان حال خواتین کو جسمانی ورزش کی عادت ڈال کر ان کو پرشیانیوں کے مقابلے کے لیے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کو برقرار رکھنا ہے۔ دارالامان میں بنائے جانے والے اپنی نوعیت کے اس پہلے جم میں خواتین انسٹرکٹر کو تعینات کیا گیا ہے، جو یہاں پر رہائش پزیر خواتین اور بچیوں کو ورزش کی تربیت دیں گیں۔ دارالامان میں رہائش پزیر بچیوں کا کہنا ہے کہ اس دارلاامان میں جسمانی ورزش کے لیے جم کے بننے سے کے بننے سے وہ بہت خوش ہیں اور وہ اب اپنی جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ متحرک ہو سکیں گی۔
مزید پڑھئے:میک اپ کا مسلسل استعمال خواتین کو خطرناک بیماری میں مبتلا کر تاہے