کراچی(نیوزڈیسک)دنیا میں سگریٹ پینے کے عادی افراد کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی۔ یونیورسٹی آف ایڈلیڈ ساتھ آسٹریلیا کے ایک عالمگیر مطالعاتی رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل بالغ آبادی کا 5فیصد تقریبا 240ملین افراد شراب نوشی اور 20فیصد تقریبا ایک ارب افراد سگریٹ نوش ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں 15ملین افراد منشیات کو انجکشن کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں ۔ گلوبل سٹیٹسٹکس آن ایڈیکلٹیو بی ہیوئیر نامی اس رپورٹ کے مطابق دنیا میں علاقے سے علاقے منشیات کے استعمال کے طریقوں میں بڑا فرق پایا جاتا ہے ۔ دنیا کو اس وقت غیر قانونی منشیات کے بجائے قانونی طور پر استعمال کیلئے اجازت کردہ منشیات سے زیادہ خطرہ ہے