اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عام پریکٹس ہے کہ زچہ بچہ ایک ہی کمرے میں قیام کرتے ہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں تو نوزائندہ اپنی ماں کی گود میں یا پہلو میں ہوتا ہے ۔اس اہم ایشو پر سائنسدانوں نے تحقیقات کے نئے باب کھول دئیے ہیں۔ ایسی ہی ایک تحقیق کے مطابق ایک کمرے میں سونا تو برا نہیں ہے لیکن ایک بستر پر ماں اور بچے کا سونا مضر صحت ہے۔ مائیں عموماً دودھ پلانے کے علاوہ، جذباتی وابستگی اور قریبی دیکھ بھال اور تحفظ کے احساس کے پیش نظر بچوں کو اپنے پہلو میں لٹا لیتی ہیں لیکن تحقیق کہتی ہے کہ بچے کیلئے دوسرا بستر ہونا چاہیے
مزید پڑھئے:ڈپریشن پرقابو پانے کے آسان طریقے