اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹینڈہ کا مزاج سرد ہے۔ہاتھوں پاﺅں کی گرمی دور کرتا ہے اور پیشاب کی جلن بھی دور کرتا ہے۔گرمی کے بخار میں ٹنڈہ مفید ہے۔یہ قدرے دیر سے ہضم ہوتا ہے ا سلیے اس میں کالی مرچ زیرہ اور ہاضم اشیاءملانی چاہیئں۔دماغ کو فرحت و طاقت دیتا ہے۔اس کے اوصاف کدو سے ملتے جلتے ہیں۔خون کی گرمی کو کم کرتا ہے۔پروٹین کلوفارم اور وٹامن سی اس کے خاص اجزائ ہیںاور اس کا مزاج سرد تر ہے۔چنے کی دال اور گوشت کے ساتھ پکا کر کھانا بھی مفید ہے۔
ٹینڈہ جسمانی کمزوری اورلاغری کو دور کر کے جسم کو موٹا تازہ کرتا ہے۔حرارت کو اعتدال پر لاتا ہے اور بخار کو ختم کرتا ہے۔ٹنڈے ہمیشہ تازے اورنرم پکانے چائیں۔بلڈپریشر کو کم کرتے ہیں۔بیماروں کو بیماری کی حالت میں یہ سالن پکا کر کھلانا مناسب ہے۔یہ نیند لانے کے ساتھ ساتھ کدو کی طرح دماغی خشکی دور کرتا ہے۔دماغ کو طاقت و فرحت دیتا ہے۔ٹینڈہ بلغم پیدا کرتا ہے ا سلیے اسے پکاتے وقت زیرہ سفید اور کالی مرچ ضرور ملا لیں۔برسات میں ٹنڈے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔سرد مزاج لوگوں کے لیے ٹنڈہ مفید نہیں ہے۔
ٹینڈوں کا استعمال, خون صاف اور گرمی دو رکر تا ہے
14
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں