پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

آم کے صحت پر بے تحاشا فوائد

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )گرمیوں میں اگر پھلوں کا نام لیا جائے تو سب سے پہلے نام جو منہ پر آتا ہے وہ ہے آم۔یہ اس قدر لذیذ ہے کہ اسے پھلوں کا بادشاہ کہا گیا ہے۔آئیے آپ کو آم کی افادیت اور اس کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
*ایک کپ کٹے ہوئے آموں میں 100حرارے،ایک گرام پروٹین،0.5گرام چکنائی، 25گرام کاربوہائیڈریٹ، 23گرام چینی ،تین گرام فائبر،وٹامن سی،اے،بی6،وٹامن کے اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔
*ماہرین کا کہنا ہے کہ آم میں انٹی آکسیڈینٹ کا ایک اہم جز یعنی zeaxanthinپایا جاتا ہے جو کہ جلدپر زہریلی شعاعوں کے اثر کو کم کرتا ہے جس سے جلد جوان رہتی ہے۔
*دن میں تین بار یا اس سے زائد آم کھانے سے انسانی جلد تروتازہ اور ملائم رہتی ہے۔
*دمے کے مریضوں کے لئے بیٹا کروٹین بہت مفید ہے اور یہ آم میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے لہذاآپ کو چاہیے کہ سانس کے جملہ امراض سے بچنے کے لئے آم کا وافر استعمال کریں۔
*ٹیکساس ایگری لائف ریسرچ نے آپ کے مختلف کینسروں پر اثرات جاننے کے کئے تجربات کئے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ آم کولون، بریسٹ،پھیپھڑوں،پروسٹیٹ کے لئے مفید ہے لیکن یہ بریسٹ اور کولون کینسر کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔
*اگر آپ وٹامن کے کی کم مقدار استعمال کرتے ہیں تو ہڈیوں میں فریکچر ہوسکتے ہیں لیکن آم کے استعما ل سے آپ اس رسک سے بچ سکتے ہیں۔آپ میں پایا جانے والا وٹامن کے انسانی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
*آم میں فائبر اور پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ نظام انہضام کو مضبوط بناتاہے اور ساتھ ہی سینے کی جلن اور قبض کو بھی دور کرتا ہے۔
*آم میں موجود فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز دل کے امراض سے بچاتے ہیں،اس میں موجود پوٹاشیم کی اچھی مقدار انسانی خون کے لئے بہت مفید ہے اور ساتھ ہی یہ سوڈیم کی مقدار کو کم کرتا ہے جس سے بلند فشار خون سے نجات ملتی ہے اور انسان کا دل مضبوط رہتا ہے۔
*آم میں موجود وٹامن اے اور سی جلد اور بالوں کے لئے بہت مفید ہے۔اگر آپ روزانہ ایک کپ آم کھائیں تو یہ آپ کے بالوں اور جلد کو نرم و ملائم بنا دے گی۔
*اگر آپ صبح کے وقت مینگو شیک پئیں تو دن بھر آپ کو بھوک کا احساس کم ہوگا جس کی وجہ سے آپ ڈائیٹنگ کرسکتے ہیں اور اپنے وزن کو کم کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…