اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر ہے اور کئی طرح کی بیماریاں عام ہورہی ہیں۔ایسے میں اگر ایک ایسے پھل کا استعمال کیا جائے جو ان سب باتوں سے نجات دلائے تو یقیناًآپ خوش ہوں گے۔تو آئیے آپ کو ایک ایسے ہی پھل کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کو نہ صرف گرمی سے بچائے گا بلکہ اس کا ذائقہ بھی آپ کو بہت پسند آئے گا۔اس پھل کا نام فالسہ ہے جو کہ پاکستان کے میدانی علاقوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔یہ پھل بھارت،نیپال، بنگلہ دیش،کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں بھی پایا جاتا ہے۔آئیے آپ کو اس کے چند فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔
فالسہ پوٹاشیم، وٹامن سی،کیلشیم، فاسفورس اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں سوڈیم کی بہت کم مقدار ہوتی ہے۔
اس میں انٹی آکسیڈینٹ کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہے۔
شدید گرمی میں فالسے کا شربت پینے سے نہ صرف جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ پیاس کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ جسم میں گرمی کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
فالسے کے استعمال سے خون میں موجود فاسد مادے نکل جاتے ہیں اور خون صاف ہوتا ہے۔
یہ نظام تنفس اور اس سے منسلک بیماریوں مثلاًدمہ،زکام، سانس کا بند ہونا وغیرہ کے لئے بہت زیادہ مفید ہے۔
اگر آپ فالسے کا شربت پئیں تو یہ آپ کو پیشاب کی جلن سے نجات دلائے گا۔
اگر آپ کو سینے کی جلن اور بد ہضمی کی شکایت ہے تو گرمیوں میں روزانہ فالسہ کا استعمال کریں۔اس سے معدے کوتقویت ملے گی اور آپ کا نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرے گا۔
فالسے کے استعمال سے آپ کو سن سٹروک نہیں ہوگا۔
فالسہ مثانے، معدہ، جگر اور آنتوں کے لئے بہت مفید ہے اور اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
فالسوں کا موسم گرما میں صحت پراثر
14
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں