جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

وہ مشروبات جو موسم گرم کےلئے بہترین

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )موسم گرما کا شدید درجہ حرارت نہ صرف چڑچڑے پن کا باعث بنتا ہے بلکہ ہمارے جسمانی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے، نیند کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، تھکاوٹ اور توجہ کی کمی کا مسئلہ الگ ہوتا ہے۔مصالحے دار کھانے اور گرم مشروبات، نمکن سالن جو کہ عام طور پر ہماری دنیا کا حصہ ہوتے ہیں درحقیقت ہمارے منہ میں موجود ہیٹ ریسیپٹر کو ابھار دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پسینہ زیادہ آنے لگتا ہے جو کہ جسم کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتا ہے۔گرمیوں میں عام فاسٹ فوڈ کھانے سے بھی بھاری پن کا احساس ہونے لگتا ہے، تو اپنے جسم میں نمی کو برقرار رکھنے اور ہلکے پن و ٹھنڈک کے احساس کے لیے اس موسم کے حساب سے درست غذاﺅں کا انتخاب ضروری ہوتا ہے جو کہ آپ کو ہی جمسانی طور پر مضبوط بناتا ہے۔بہت زیادہ سیال اشیاءجیسے پانی پینا ٹھیک ہے مگر اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ آپ اس موسم کے اعتبار سے درست مشروبات کو نظر انداز نہ کریں۔ بہت زیادہ میٹھے مشروبات یا سوڈا واٹر کا استعمال کوئی اچھا خیال نہیں چاہے وہ آپ پسند ہی کیوں نہ ہو تو اس موسم کے لیے بہترین مشروبات درج ذیل ہیں۔

لیموں پانی

55521d8733b5a

ناریل کے پانی کی طرح تازہ لیموں کا پانی کا استعمال بھی فرحت بخش ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی اور متعدد طبی فوائد بھی موجود ہوتے ہیں۔ آپ اس کو میٹھا کرسکتے ہیں، نمک ڈال سکتے ہیں یا کچھ مقدار میں کالی مرچ اور زیرے کا پاﺅڈر بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اسے ٹھنڈا کرکے استعمال کریں اور گرمی کو دور بھگائیں۔

لسی

53c89b0f2648d

دہی واقعی جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ آپ اس سے مزیدار ٹھنڈی لسی بنا سکتے ہیں، رائتہ اور دیگر اشیا، تاہم لسی تو گرمی کو دور بھگانے کے لیے سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے میٹھی اور موسم کے لحاظ سے بالکل مناسب۔

ناریل کا پانی

55521d8692f62

گرمیوں میں قدرتی مشروب جیسے ناریل کا پانی درحقیقت خدائی تحفہ ہے۔ یہ مشروب ہر طرح کے طبی فوائد اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں شامل قدرتی مٹھاس اور ضروری معدنیات جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے اور ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ ناریل کا پانی کینسر کے خلاف جدوجہد اور بڑھاپے کی جانب سفر کو سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح ناریل کے خول میں موجود اس کا پھل بھی وٹامنز، منرلز اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔

کولڈ کافی

cold-coffee

اگر آپ کو دن کے آغاز میں زیادہ کیفین کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ صبح کی پہلی کافی کو کولڈ کافی سے تبدیل کرسکتے ہیں جو کہ آپ کے ذہن میں گرمی کے احساس کو بھی کم کردے گی۔ کولڈ کافی کا استعمال جلدی کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جو کہ شدید دھوپ میں بہت زیادہ گھومنے کی وجہ سے کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔

سبز چائے

54ca0f90a71cc

پاکستانی تو چائے کے شوقین ہوتے ہیں اور بیشتر تو اپنے کام کاج بھی اس گرم مشروب کے بغیر صحیح طریقے سے کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ تاہم اگر آپ عام چائے کی بجائے گرمیوں میں سبز چائے کو ترجیح دیں تو یہ ایک صحت مند اور ہلکا پھلکا انتخاب ثابت ہوتا ہے، جبکہ آئس ٹی بھی ایک اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…